Popunder ads

Breaking

بدھ، 26 فروری، 2020

سر ویوین رچرڈز کوصدارتی اعزاز دینے کا مطالبہ سامنے آگیا

کراچی ( آن لائن )پی ایس ایل چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرزز نے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے سابق ویسٹ انڈین کپتان سرویوین رچرڈز کو صدارتی اعزاز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر سر ویوین رچرڈز کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے۔واضع رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابقپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان
ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی کے لیے باعث اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.