لاہور : پی ایس ایل 5 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آج پہلا میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا ۔پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے دو میچز میں دو پوائنٹس ہیں، جبکہ ملتان نے دو کامیابیوں کے ساتھ 4 پوائنٹس بنالیے ہیں ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان 7 بجے جوڑ پڑے گا ۔ دونوں ہی ٹیموں کو دو،دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ البتہ زلمی نے ایک بار کامیابی بھی حاصل کی ہے، یوں اس کے دو پوائنٹس ہیں، جبکہ قلندرز ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکے ہیں ۔
یاد رہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں ۔ پی ایس ایل ایونٹ میں کل 34 میچز32 روزمیں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ،8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.