Popunder ads

Breaking

جمعہ، 28 فروری، 2020

سعودی عرب میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع

 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیتکئی شہروں کے بلدیہ حکام نے شہریوں کی شکایات پر آوارہ کتوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق حالیہ دنوں میں سعودی شہروں میں آوارہ کتوں کی موجودگی ایک مسئلہ بن چکا ہے، سوشل میڈیا پر یہ بحث چل پڑی تھی کہ آخر ان آوارہ کتوں سے چھٹکارا کس طرح حاصل کیا جائے۔بلدیہ حکام نے شہریوں کی رپورٹس کے بعد آوارہ کتوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کتوں کی نگہداشت نہ کرنے کے باعث آوارہ کتے رہائشی مقامات اور زرعی فارموں میں جگہ جگہ نظر آنے لگے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کتوں سے چھٹکارے کے لیے تین طریقے اپنائے جائیں،ایک ان کو پکڑ کر ناکارہ بنا دیا جائے، دوسرا حل یہ ہے کہ ماحولیات، پانی و زراعت، تعلیم،اطلاعات کی وزارتوں، جانور اور ماحول دوست اداروں، مویشیوں کی ادویات کی سپیشلسٹ جامعات، جانوروں کے مالکان، بلدیاتی کونسل اور شوریٰ کی شراکت سے خصوصی قومی پروگرام شروع ، جانوروں کی صحت سے متعلق عالمی تنظیم او آئی ای کی سکیم کی پابندی کی جائے اس کے علاوہ آوارہ کتوں کے حوالے سے جراثیم کش ادویات استعمال کی جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.