خلیجی ریاست بحرین میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ بحرین اور سعودی عرب کو ملانے والے 'شاہ فہد' بریج کو ٹریفک کے لیے بند کیا جا رہا ہے مگر سعودی حکام نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
سعودی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب اور بحرین کے درمیان زمینی رابطے کے لیے استعمال ہونے والے شاہ فہد رابطہ پُل کو بند نہیں کیا جا رہا۔
البتہ کل بدھ کے روز شاہ فہد پل پر دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمدو رفت میں کمی دیکھی گئی اور اس کمی کو 'غیر معمولی' قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شاہ فہد پُل سے جنوری 2020ء میں ریکارڈ ٹریفک گذری۔ اس پل کا قیام سنہ 1986ء میں عمل میں لایا گیا تھا جس کے بعد رواں سال جنوری میں یہاں سے دونوں ملکوں میں سب سے زیادہ گاڑیوں کی آمد ور فت ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.