Popunder ads

Breaking

جمعرات، 27 فروری، 2020

وزیراعظم عمران خان کل قطر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: (26 فروری 2020) وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر قریبی، خوشگوار تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دوطرفہ تعلقات میں سیاسی، تجارتی، دفاع، عوام سے عوام کے رابطے اور ثقافتی تبادلے شامل ہیں۔
وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد یہ وزیر اعظم کا دوسرا دورہ قطر ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.