ویب ڈیسک —
ایران کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جو کہ چین کے بعد کسی بھی ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق 36 صوبوں میں سے 23 صوبائی دارالحکومتوں میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان کائنش جہاں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 106 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اب تک 26 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایران میں کرونا وائرس کے متاثرین میں خواتین اور خاندانی امور کی نائب صدر معصومے ابتکار بھی شامل ہیں جب کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے سربراہ ایرج حریرچی بھی چند روز قبل اس وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی "ارنا" کے مطابق چین کے شہریوں کی ایران میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.