کورونا وائرس کے باعث پاک ایران سرحد پر تجارتی بندش کی وجہ سے تفتان میں کاروباری سرگرمیاں ختم ہو گئیں، جس کے بعد تاجر برادری اور مزدور شہر چھوڑ کر جانے لگے جبکہ کورونا سے بچائوکے لیے ملک بھر میں ماسک مہنگے داموں فروخت ہونے لگے یا مارکیٹ سے غائب ہی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے تفتان میں اس کے ممکنہ اثرات سے بچنے کے لیے حکام نے بارڈر ٹریڈ بند کر دی جس سے تفتان میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ،کام کی بندش کی وجہ سے مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی شہر میں ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ۔تفتان کے تاجروں کی ایک بڑی تعداد سرحد کی دوسری جانب پھنس گئی جن کے رشتہ دار، عزیز و اقارب پریشان ہیں۔تفتان کے واحد سرکاری بینک کو بھی اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر بند کر دیا گیا ، تفتان بازار بھی ویران ہو گیا ۔شہر کے میڈیکل اسٹورز اور دکانوں پر کورونا وائرس سے بچائو کے لیے سرجیکل و میڈیکل ماسک بھی دستیاب نہیں ہیں۔تاجروں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کی بندش سے بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا جس کی وجہ سے تفتان بازار بند ہو رہا ، حکومت اس حوالے سے مناسب اقدامات کر کے مسئلہ حل کرے۔ایران جانے والے زائرین کو بلوچستان میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ،اس سلسلے میں تفتان کے پاکستان ہائوس میں آئسولیشن وارڈ قائم کیا جائے گا۔دوسری جانب کورونا کے 2 کیسوں کی تصدیق کے بعد حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان براہِ راست پروازیں بند کر دی گئیں۔تمام ایئر پورٹس اور سرحدوں پر پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنالی گئی ، کراچی کے عباسی شہید ہسپتا ل میں آئسولیشن وارڈ کے لیے 35بیڈز مختص کر دئیے گئے ۔حکومت کی جانب سے زائرین کی سکریننگ کرنے اور انہیں زیرِنگرانی رکھنے کی ایرانی پیش کش کا جائزہ لیا جا رہا ۔ادھر ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کے سامنے آتے ہی سرجیکل ماسکس کی مانگ بڑھ گئی ۔میڈیکل اسٹوروں پر ماسک دستیاب نہیں ہیں کے بورڈ لگا دیے گئے ہیں جبکہ کچھ جگہوں پر 5روپے والا ماسک 35سے 50روپے تک میں فروخت ہونے لگا ۔ملک میں کورونا وائرس کے مریضو ں کے سامنے آنے پر شہریوں کی بے چینی میں اضافہ ہوگیا اور بڑی تعداد میں لوگ سرجیکل ماسک خریدنے کے لیے میڈیسن مارکیٹوں کا رخ کر نے لگے
جمعہ، 28 فروری، 2020
کورونا وائرس کے باعث تفتان میں کاروباری سرگرمیاں ختم،ماسک بلیک میں فروخت
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.