Popunder ads

Breaking

جمعہ، 28 فروری، 2020

ہواوے کمپنی یورپ کی پہلی 5 جی فیکٹری فرانس میں لگائے گی ، چیئرمین ہواوے لیانگ ہوُا

 پیرس (92 نیوز) چین کی مشہور عالمی کمپنی ہواوے یورپ کی پہلی 5 جی فیکٹری فرانس میں لگائے گی۔ پہلے مرحلے میں 2 سو ملین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
اعلان ہواوے کے چیئرمین لیانگ ہوُا نے پیرس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں 2 سو ملین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ جب کہ پلانٹ کی تنصیب سے 500 نوکریاں پیدا ہو گی۔ فیکٹری میں 5 جی ریڈیو آلات بنائے جائے گے۔
ہواوے کو اپنی 5 جی ٹیکنالوجی کی وجہ سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس پر اپنے آلات جاسوسی کیلئے استعمال کرنے کا الزام ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.