Popunder ads

Breaking

جمعہ، 28 فروری، 2020

چین: کرونا وائرس سے مزید 44 افراد ہلاک

یہ تصویر ایف ٹی سے لی گئی ہےچین میں کرونا وائرس سے مزید 44 اموات واقع ہوئی ہیں، جب کہ اس وائرس سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 858 تک جا پہنچی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق 52 ممالک میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 83 ہزار 105 ہوگئی ہے، جب کہ 36 ہزار 525 بیمار صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کرونا وائرس سے چین میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 44 افراد ہلاک، جب کہ اٹلی میں اموات کی تعداد 14 سے بڑھ کر 17ہوگئی۔ ایران میں 26، جاپان میں 4 اور جنوبی کوریا میں بھی کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
چینی حکام کے مطابق کرونا وائرس کے مزيد 327 کيسز چین بھر میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہانگ کانگ، فرانس ميں 2 اور تائيوان اور فلپائن ميں ايک ايک ہلاکتيں ہوئیں۔
دوسری جانب جنيوا میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ گيبر ميسس نے نيوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا بن چکا ہے، دنيا ميں صورت حال باعث تشوش ہے، ڈر کا نہيں عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے، متاثرہ ملکوں کی حکومتيں عملی اقدامات کريں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.