ویب ڈیسک :پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج کینسر سےآگاہی کاعالمی دن منایا جا رہاہے۔اس دن کامقصد لوگوں کو کینسر کےمرض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ دنیا بھرکی طرح پاکستا ن میں بھی 4 فروری کو کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہاہے ۔کینسر سے آگاہی کےعالمی دن کا آغاز 2005 میں یونین فار انٹرنیشنل کینسر کنٹرول نے کیا تھا ۔ کینسر کا شمار دُنیا میں اموات کا سبب بننے والےمہلک امراض میں ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے ہر آٹھویں ہلاکت کینسر کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ دنیا میں ہر سال 90 لاکھ سے زائد افراد اس موذی مرض کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت دُنیا بھر میں ایک کروڑ80لاکھ افراد کینسر کا شکار ہیں ۔یوں تو کینسر کی کئی اقسام ہیں لیکن پھیپھڑوں، چھاتی اور آنتوں کے کینسر کو دنیا بھر میں اموات کا سبب بننے والی ابتدائی پانچ بیماریوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔اس سال بھی گزشتہ سال کی طرح کینسر سے کا عالمی پیغام (I am and I will ) ہے ۔
منگل، 4 فروری، 2020
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.