Popunder ads

Breaking

جمعرات، 27 فروری، 2020

کم عمربچے’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کونہ دیکھیں، ہدایتکار

ہدایتکار بلال لاشاری نے کہا ہے کہ کمزور دل کے حضرات اور کم عمربچے’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘کونہ دیکھیں۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بہت سی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار اس عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں اسپیشل ایفیکٹس اور تشدد کے کچھ سین بھی فلمائے گئے ہیں جو کہ چھوٹے بچوں کے لئے دیکھنا مناسب نہیں ہیں لہذا دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈایریکٹر بلال لاشاری کے مطابق بچوں کو فلم دکھانے کے لئے سینما نہ لایا جائے۔
ہدایتکار کے مطابق فلم کو مکمل کرنے میں کئی سال لگے تاکہ فلم کے جلوہ گر ہونے والے اداکار اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے سمجھ سکیں اور عوام کے سامنے ایکشن کو اس انداز میں پیش کیا جاسکے جو پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو۔
یہ فلم ایک بڑے بجٹ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ سینما اور سپیشل ایفیکٹس کے حوالے سے ایک بڑی مثال بنے گی۔
فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، عمائمہ ملک اور حمزہ علی عباسی کے علاوہ علی عظمت فارس شفیع اور گوہر رشید بھی جلوہ گر ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.