Popunder ads

Breaking

جمعہ، 6 مارچ، 2020

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 171 رنز کا ہدف

فوٹو : آن لائن
پی ایس ایل 5 کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 171 رنز کا ہدف دیا ہے، شعیب ملک نے نصف سنچری اسکور کی، محمد حسنین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان سپر لیگ 5 کے راولپنڈی میں ہونیوالا میچ بارش کے باعث 15، 15 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شروع سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور مقررہ اوورز میں 11.33 کی اوسط سے 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا ڈالے۔
کامران اکمل 12 گیندوں پر 23 اور حیدر علی 24 گیندوں پر 39رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امام الحق 7، لیونگ اسٹون 12، لیام ڈاسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
شعیب ملک نے 27 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، اختتامی اوورز میں لیوس گریگوری نے 8 گیندوں پر 19 اور حسن علی نے 5 گیندوں پر 9 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔
پشاور زلمی نے آخری 5 اوورز میں 71 رنز بنائے جبکہ اس دوران ان کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3 اوورز میں 34 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سہیل خان نے 38 اور بین کٹنگ نے 30 رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے 2 اوورز میں صرف 6 رنز دیئے تاہم وہ ان فٹ ہو کر فیلڈ سے باہر ہوگئے، ٹائمل ملز نے 3 اوورز میں 33 اور محمد نواز نے 2 اوورز میں 26 رنز دیئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.