Popunder ads

Breaking

پیر، 23 دسمبر، 2019

میری بیوی کو چھوڑ دو ورنہ میں تیزاب پی لوں گا

سیالکوٹ مرزا جٹ نے بیس ہزار روپے قرض لیا تھا، ایک سال بعد بھی واپس نہیں کر سکا تو خوشحالی بینک کے منیجر نے کرائے کے غنڈوں کے ساتھ گھر پر دھاوا بول دیا. مرزا جٹ کو مارا پیٹا، بیوی بچانے آئی تو اسے بھی مارا. بیوی کو غنڈوں نے ہاتھ لگایا تو مرزا لیٹرین سے تیزاب اٹھا لایا. چار چھے بدمعاشوں سے اکیلا تو لڑ نہیں سکتا تھا، "میری بیوی کو چھوڑ دو ورنہ میں تیزاب پی لوں گا".
مرزا کی بات سن کر بدمعاش ہنسنے لگے اور مرزا کی بیوی سے بھی بدتمیزی کی. "پیسے دے ورنہ تیری بیوی سے یہیں پیسے پورے کر لیں گے.."

مرزا جٹ نے تیزاب پی لیا اور اس وقت سیالکوٹ کے سول ہسپتال میں پڑا ہوا ہے. حالت تشویشناک ہے دعا کریں زندہ بچ جائے. مر گیا تو بیوی اور تین بچوں کی کفالت کون کرے گا؟؟؟
برائے مہربانی کاپی پیسٹ کر لیں یا شئیر کر دیں. غریب مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے ہم ایک کلک تو کر ہی سکتے ہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.