Popunder ads

Breaking

جمعہ، 24 جنوری، 2020

پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلہ دیش کا پاکستان جو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف

لاہور: تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لئے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
بنگال ٹائگرز کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 71 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
تمیم نے 39 اور نعیم نے 43 کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نے دو جبکہ شاہین شاہ ، شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے بگ بیش میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے حارث روف ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ احسان علی کو بھی ٹی ٹوئنٹی کیپ دی گئی ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم کپتان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے ہو گا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا موسم خشک سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
قومی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بچانے کے لئے سیریز کے تمام میچوں میں فتح حاصل کرنی ہو گی۔  اگر پاکستان کو تین میں سے ایک میچ بھی شکست ہوئی تو قومی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہوجائےگی۔
ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کا تناسب 80 فیصد ہے۔ پاکستان نے اب تک 10 میچوں میں سے 8 جیتے اور صرف 2 ہارے ہیں۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں احسن رضا اور شوزوب رضا امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سری لنکا کے رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.