Popunder ads

Breaking

جمعرات، 23 جنوری، 2020

سام سنگ کی گلیکسی ایس 20 سیریز مارکیٹ میں متعارف ہونے جا رہی ہے، جانیے دِلچسپ فیچرز


معروف موبائل کمپنی سام سنگ کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے نئے سال کا نیا تحفہ تیار کر لیا گیا ہے۔ گلیکسی ایس 20 سیریز کا نیا موبائل مارکیٹ میں آنے کو تیار ہے۔

گردش کرتی افواہوں کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 20 سیریز کی لانچ اگلے ماہ فروری میں متوقع ہے۔ اس سیریز کے تین فون مارکیٹ میں متعارف کروائے جائیں گے جن میں سام سنگ گلیکسی ایس 20، سام سنگ گلیکسی ایس 20 پلس اور ایس 20 الٹرا شامل ہیں۔ یہ موبائل فونز فائیو جی کی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گے۔

گلیکسی ایس 20 کا اسکرین سائز 2۔6 انچ ہوگا، ایس 20 پلس کی 8۔6 انچ کی جبکہ گلیکسی ایس 20 الٹرا کا اسکرین سائز 9۔6 انچ ہوگا۔

فون کی میموری کے حوالے سے بات کی جائے تو گلیکسی ایس 20 اور ایس 20 پلس کی انٹرنل سٹوریج 128 جی بی ہے جبکہ ایس 20 الٹرا کی اسٹوریج 512 جی بی ہے۔

اب بات کرتے ہیں اس فیچر کی جس میں صارفین کی سب سے زیادہ دِلچسپی دیکھنے میں آتی ہے۔ جی ہاں! ہم کیمرہ کی بات کر رہے ہیں۔ گلیکسی ایس 20 اور ایس 20 پلس کے کیمرہ کی تقریباً ایک سی خصوصیات ہیں۔ ان فونز کا فرنٹ کیمرہ 10 میگا پکسل کا ہے جبکہ بیک کیمرہ اضافی سینسر کے ساتھ 12 میگا پکسل ہے۔ دونوں فونز میں ڈیجیٹل زوم اور آپٹیکل زوم کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

اس کے برعکس گلیکسی ایس 20 الٹرا کے فرنٹ کیمرہ کی تفصیلات تو اب تک سامنے نہیں آسکیںں البتہ فون کا بیک کیمرہ 108 میگا پکسل کا ہوگا۔

ایس 20 الٹرا کی بیٹری پاور 5000 ایم اے ایچ ہے جبکہ ایس 20 اور ایس 20 پلس کی بیٹری پاور4500 ایم اے ایچ ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 20 کی سیریز کے تینوں فونز وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.