لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے وفاق کی بجائے پنجاب کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر لیا ، جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے فروری کے وسط تک وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں آئندہ دو ماہ تک ممکنہ سیاسی تبدیلی کا امکان موجود ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں وزارت عظمیٰ کی پیش کش کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سامنے رکھا۔ جس پر مشاورت کے بعد میاں نواز شریف نے کہا کہ مرکز کی بجائے پنجاب میں اگر موقع ملے تو ضرور حکومت بنائیں کیونکہ موجودہ ملکی صورتحال میں وفاق میں حکومت بنانے سے پارٹی کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، اگر پارٹی کو بچانا ہے اور سیاست کرنی ہے تو پنجاب کو نظر انداز نہ کیا جائے
جمعرات، 23 جنوری، 2020
مسلم لیگ ن نے پنجاب میں واپسی کی تیاری شروع کر دی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.