Popunder ads

Breaking

جمعہ، 24 جنوری، 2020

پاکستان اور قطر کا باہمی تعاون سے کام کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور قطر نے  باہمی تعاون سے منشیات کے عفریت کے خاتمہ کیلئے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کی قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری سے ملاقات ہوئی ، جس میں منشیات کے خلاف کارروائی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے  پر اتفاق کیا گیا  جبکہ پاکستان اور قطر کا باہمی تعاون سے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان باہمی تعاون کو وسعت دینے کیلئے مل کر کام کریں گے
شہریار خان آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قطر کے امیر کیلئے خصوصی احترام کے جذبات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مثالی تعلقات سے تعاون اور دوستی کا نیا عہد شروع ہوچکا ہے۔
شہریار خان آفریدی نے یہ بھی کہا کہ  قطر حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر 54 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے دوستی اور محبت کا ثبوت دیا، میرے دورہ قطر کے دوران دوہا سینٹرل جیل کے دورے کی اجازت سے دوستی کا نیا باب رقم ہوا ہے۔
پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئےاپنا کردار ادا کرتا رہے گا، شہریار آفریدیوزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی  نے مزید کہا کہ دوستی کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اور قطر میں ہونیوالے فٹ بال ورلڈ کپ کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی کے سینئر مشیر برائے قومی سلامتی سرور احمد زئی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی نے کہا  تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات نئے افق کی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، افغانستان کی درخواست پر افغانستان سے بھارت جانے والوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کو کھولا گیا ہے۔
فاقی وزیر برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان میں قیام امن کےلیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا جبکہ سرور احمد زئی کادورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لئے مفید ثابت ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.