Popunder ads

Breaking

جمعہ، 31 جنوری، 2020

پاکستانی فلموں کیلئے گیتوں کی موسیقی دینے والے ماسٹر عبداللہ کو بچھڑے چھبیس برس بیت گئے

 لاہور (92 نیوز) پاکستانی فلموں کیلئے ان گنت سپرہٹ گیتوں کی موسیقی دینے والے ماسٹر عبداللہ کو مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے۔
ماسٹر عبداللہ نے انیس سو تیس میں لاہور میں معروف موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی۔ اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو باسٹھ میں فلم سورج مکھی سے کیا۔ انیس سو پینسٹھ میں پنجابی فلم ملنگی کے گیتوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ بے شمار فلمیں ماسٹر عبداللہ کی ترتیب دی گئی دھنوں کے باعث سپر ہٹ ہوئیں۔
ماسٹر عبداللہ نے شہنشائے غزل استاد مہدی حسن ، میڈم نور جہاں ، مالا ، احمد رشدی ، تصور خانم سمیت اعلیٰ پائے کے گائیکوں کے ساتھ موسیقی کے کئی نادر نمونے تخلیق کیے ۔
فلم نگری کو ان گنت ایور گرین گیت دینے والے ماسٹرعبداللہ کی زندگی کا سفر اکتیس جنوری انیس سو چورانوے کو مکمل ہو گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.