سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے افریقی امور احمد بن عبدالعزیز قطن نے کہا ہے کہ سوڈان کا نام امریکہ کی دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکالا جائے۔ انھوں نے یہ مطالبہ امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے سوڈان ڈونلڈ بوتھ سے ملاقات میں کیا ہے۔انھوں نے امریکہ کے سوڈان کے بارے میں حالیہ مثبت بیانات کا خیرمقدم کیا ہے اور سعودی عرب کی جانب سے سوڈان کی سلامتی، استحکام اور سوڈانی عوام کی امنگوں کی تکمیل کے لئے حمایت کا اعادہ کیا ہے۔سعودی وزیر مملکت نے سوڈان کی عبوری حکومت کی حمایت میں تمام علاقائی اور دوست ممالک کے درمیان روابط اور تعاون کی ضرورت پر بھی زوردیا ہے تاکہ اس کے اہداف کے حصول میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو روکا جاسکے اور سوڈان کی مکمل حمایت کی جاسکے۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے 1993ءمیں سوڈان کا نام دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
جمعرات، 23 جنوری، 2020
امریکہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان کا نام خارج کرے، سعودی عرب
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.