Popunder ads

Breaking

جمعہ، 24 جنوری، 2020

میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہوگی یا نہیں؟:فیصلہ محفوط


لاہور سول کورٹ نے سپر ہٹ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر  ہونے سے رکوانے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور کی سول کورٹ میں ماہم نامی خاتون کی درخواست پرسماعت جاری ہے، درخواست گزار کی جانب سے ماجد چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست  گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بلاک بسٹر ٹی وی سیریل میرے پاس تم ہو   میں عورت کی مسلسل تضحیک کی جارہی ہے،عورت کومعاشرے میں کم تردکھانے کی کوشش کی گئی،عورت کو قابل اعتراض کردار میں پیش کرنا ناقابل برداشت ہے۔
درخواستگزاروکیل نےاستدعا کی  کہ عدالت ڈرامے کی آخری قسط نشرہونے سےروکنےکاحکم دے۔
عدالت نے  پیمرا سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.