لاہور: (31 جنوری 2020) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے اٹھارہ وزراء نے مبینہ طور پر غیرقانونی کیمپ آفس بنائے ہوئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے اٹھارہ وزراء نے مبینہ طور پر غیرقانونی کیمپ آفس بنائے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کے کیمپ آفس پر تنقید کرنے والے خود بغل میں چھرے لے کر گھوم رہے ہیں۔ اٹھارہ وزراء اپنے کیمپ آفسز میں سرکاری خزانے سے ماہانہ لاکھوں روپے خرچ کر رہے ہیں جبکہ ہر کیمپ آفس میں دس سے پندرہ محکمے کے ملازمین وزراء کی خدمت کیلئے حاضر ہوتے ہیں۔
دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے (ن) لیگی رہنما کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری تنقید برائے تنقید کی عادت سے مجبور ہیں۔ شہباز شریف نے اپنی بیویوں، دامادوں، بہوؤں اور باقی خاندان کو نوازنے کیلئے کیمپ آفسز بنا رکھے تھے مگر بزدار حکومت میں وزیراعلیٰ سمیت کسی وزیر کے گھر پر کیمپ آفس نہیں بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن وزراء پر الزام لگایا جا رہا ہے ان کے اپنے دفاتر ہیں جن میں صرف قانونی طور پر الاٹ شدہ افسران و ملازمین تعینات ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.