عالمی ادارہ صحت نے مہلک کرونا وائرس کے باعث بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے پھیلتے مہلک کرونا وائرس کے باعث بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی اور کہا کہ چین میں پھیلتے وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی سفری پابندیاں بلاجواز ہیں۔
چینی حکام نے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ٹھوس کوششیں کی ہیں، وزیر خارجہ
ڈبلیو ایچ او کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس اقدام کی اہم وجہ بیماری سے چین میں پیدا صورتحال نہیں بلکہ دیگر ممالک میں پیش آنیوالی صورتحال ہے،جن ممالک میں صحت کا نظام کمزور ہے وہاں یہ بیماری تیزی سے پھیل سکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے چین سے مختلف ممالک کے شہریوں کے انخلا کی مخالفت کردی۔
دوسری طرف چین میں اس مہلک وائرس سے چو بیس گھنٹوں میں مزید 42 اموات ہو گئیں ہیں۔
اس کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد اب 212 ہوگئی جبکہ 10 ہزارمتا ثرہ افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔
ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ، جرمنی، فرانس، امریکا، آسٹریلیا اور جاپان سمیت کئی ممالک کے بعد اٹلی انیس واں ملک ہے جس میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا، فرانس اور برطانیہ نے بھی متاثرہ صوبے سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا ہے۔
امریکا میں کرونا وائرس کی ایک سے دوسرے شخص میں منتقلی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
روس نے کرونا وائرس کے پیش نظر چین کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ برطانیہ اپنے شہریوں کو چین سے آج نکالنا شروع کرے گا۔
پاکستان اور امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک اپنے ایئرپورٹس پر وائرس سے بچاؤ کے لیےحفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس دراصل ایک بڑا گروپ ہے جو عموماً جانوروں میں پایا جاتا ہے، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ یہ جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہو جائے۔
اس سے متاثرہ افراد میں آغاز میں زکام جیسی علامات ظاہر ہوتی ہے پھر دیکھتے ہی دیکھتے ناک کا بہنا، کھانسی، گلے کی تکلیف، عموماً سردرد اور بعض اوقات بخار شروع ہو جاتا ہے۔
اس مہلک وائرس کی ایک سے دوسرے فرد میں منتقلی کے کئی راستے ہیں جن میں کھانسی، چھینک، ہاتھ ملانا شامل ہیں۔
اگر متاثرہ شخص نے کسی چیز کو چھوا ہو اور اسے دوسرا فرد چھو کر اپنے منہ، ناک یا آنکھوں کو لگائے تو اس صورت میں وہ بھی وائرس کے پھیلنے کا امکان ہوتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.