Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان


آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی قیادت مومن الحق کریں گے۔
اسکواڈ کے 14 کھلاڑیوں میں کپتان مومن الحق، تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، محمود اللہ، محمد متھن، لٹن کمار داس، تیجل السلام، نعیم حسن، عبادت حسین ابوجیّد چوہدری راہی، الامین حسین، روبیل حسین اور سومیا سرکار شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 7 فروری سے کھیلا جائے گا جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم 4 فروری کو پاکستان کے لیے ڈھاکا سے روانہ ہوگی۔
اس کے علاوہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 5 اپریل سے کھیلا جائے گا۔
اس سے پہلے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو واضح برتری حاصل رہی جہاں 3 میچز کی سیریز میں پاکستان 2 میچز جیتا جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.