چین نے مصر سے 145 ملین طبی ماسک درآمد کرنے کے لیے ڈیمانڈ بھیج دی ہے۔ مصرکے ایوان صنعت و تجارت کے شعبہ ادویات کے نگران علی عوف نے مصری میڈیا کو بتایا کہ چین سے بڑی تعداد میں طبی ماسک کی ڈیمانڈ موصول ہوئی ہے۔علی عوف کا کہنا تھا کہ مصر میں تیار ہونے والے طبی ماسک بمشکل مقامی ضرورت کو پورا کرتے تھے تاہم چینی حکومت کی جانب سے انہیں موصول ہونے والی اشد ضرورت کو دیکھتے ہوئے ماسک تیار کرنے والی فیکٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مصنوعات کی تیاری کے لیے اضافی عملہ اور وسائل استعمال کریں تاکہ ہنگامی حالت میں چین کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔واضح رہے چین میں کرونا نے انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کر لی ہے۔ اس وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 5 سو سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ہزاروں تک پہنچ چکی ہے۔
جمعرات، 6 فروری، 2020
مصر چین کو 145 ملین ماسک فراہم کرے گا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.