Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

پی ایس ایکس، ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 1487 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

کراچی: (08 فروری 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی رہی۔ ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 1487 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی چھائی رہی۔ ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 1487 پوائنٹس کمی سے کاروباری ہفتہ40ہزار143 پربندہوا۔ کاروباری ہفتے میں100انڈیکس 1584 پوائنٹس بینڈ میں رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلندترین سطح41ہزار630جبکہ کم ترین40ہزار46 رہی۔ کاروباری ہفتے میں 67کروڑ شیئرز کے سودوں کی مالیت 27.94 ارب روپے رہی۔
سرمایہ کاروں کے شیئرز کی مالیت 275 ارب روپے کم ہوکر7575ارب روپے ہوگئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.