بیجنگ :چین میں کروناوائرس سے 24 گھنٹوں کےدوران مزید105 افراد ہلاک ہوگئے، مہلک وائرس سے مجموعی طورپر ہلاکتوں کی تعداد 1775ہوگئی جبکہ متاثرہونےوالوں کی تعداد71,319 سے تجاوز کرچکی ہے۔ تفصیلات کےمطابق چین کے صوبہ ہوبئی میں جان لیوا کرونا وائرس کے مزید 2048 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1775 ہوگئی جبکہ مجموعی طورپرچین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہز ار تک پہنچ گئی ہے ۔اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی خصوصی ٹیم چین پہنچ چکی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین میں کرونا وائرس کی وبا سے متعلق تحقیقات کرےگی۔ ایڈوانس ٹیم کی روانگی کااعلان عالمی ادارہ صحت کےسرابراہ ٹیڈرس نے کیا۔ چین پہنچنے والےعالمی ماہرین پرمشتمل ٹیم کی سربراہی بروس ایلورڈ کررہےہیں جنہیں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی میں تجربہ حاصل ہے۔
منگل، 18 فروری، 2020
کروناوائرس بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد1775 ہوگئی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.