جنوبی افریقہ :انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی، بنگالی ٹائیگرز فائنل میں بھارت کا سامنا کریں گے۔ بنگلہ دیش نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔بنگلہ دیش فائنل میچ میں بھارت کا سامنا کرے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹو ں کے نقصان پر 211 رنز بنائے اور بنگالی ٹائیگرز کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں بنگالی ٹائیگرز نے 45ویں اوور کی پہلی گیند پر ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔بنگلی دیش کی جانب سے محمودالحسن نے127 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے شاندار سینچری بنائی اور ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جمعہ، 7 فروری، 2020
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.