بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ضلع تیروپور میں مسافر بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 20 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ مسافر بس بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے ریاست کیرالہ کے ضلع ایرناکولم جارہی تھی کہ اس دوران صبح 3 بجے کے قریب تامل ناڈو کے علاقہ اویناشی میں ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے، زخمیون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بس میں 48 مسافر سوار تھے۔
جمعرات، 20 فروری، 2020
بھارت، مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 20 افراد ہلاک، 15 زخمی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.