یمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو حالیہ ایام میں مشرقی صنعاء میں نھم، الجوف اور مآرب کے محاذوں پر بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
گذشتہ دو ہفتوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں آئینی حکومت کی وفادار فوج اور عرب اتحادی فوج کی طرف سے کیے گئے حملوں میں سینیر عسکری عہدیداروں سمیت سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمن سے با خبر ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ گذشتہ دو روز کے دوران صنعاء، ذمار، عمران،حجہ اور اب گورنری میں حوثیوں کے مقتول جنگجوئوں کے جنازوں کے 20 قافلے دیکھے گئے۔ یہ تمام جنگجو نھم، الجوف اور مآرب میں ہلاک ہوئے تھے۔
حوثی باغیوں کی ترجمان نیوز ایجنسی 'سبا' کے مطابق سوموار کے روز جن جنگجوئوں کو دفن کیا گیا ان میں کرنل محمد علی الصماط، کرنل محمد صالح ھادی وائلی، کیپٹن یحییٰ قصان، کیپٹن دارس علی المنصوری، کیپٹن سلیم صالح اسماعیل، میجر یحییٰ محمد عبدالوھاب الشامی، میجر محمد علی الاشول سپاہی عمار ناصر الصیفی، فرسٹ سارجنٹ ساجد حسن الخراشی، سپاہی حمزہ عبداللہ الحرضی، زاحق سنان حمادی اور یحییٰ حسین سعدان شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.