پی ایس ایل 2020 میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہلا مقابلہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا ٹاکرا اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ہوگا۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے ایکشن میں ہوں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا شام 7 بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 5 میں اب تک تمام چھ ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ملتان، کوئٹہ اور کراچی نے اپنے پہلے میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پشاور، اسلام آباد اور لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.