Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

30 سال پیار کے بعد صرف 12 دن کی شادی

ہالی وڈ سٹار اور ٹی وی سیریز ’بے واچ‘ کی ’سی جے پارکر‘ پامیلا اینڈرسن نے گذشتہ ماہ فلم پروڈیوسر جان پیٹر سے شادی کی تھی جو 12 دن ہی چل سکی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
واضح رہے کہ پامیلا اور جان کی یہ پانچویں شادی تھی یعنی وہ اس سے قبل چار شادیاں رچا چکے ہیں۔
امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق 52 سالہ پامیلا اینڈرسن نے 74 برس کے جان پیٹر کے ساتھ 20 جنوری کو شادی کی تھی لیکن شادی کے کاغذات کو حتمی شکل دینا ابھی باقی تھا۔
مزید پڑھیںنک جونس کو ہالی وڈ فلم کی آفرNode ID: 385756”ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ“ کا پہلا ٹریلرNode ID: 409221لبنانی گلوکارہ جدہ کنسرٹ میں حصہ لیں گیNode ID: 455996
پامیلا اینڈرسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’جان اور میری شادی کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرنے پر میں بہت متاثر ہوئی ہوں۔ ہمیں آپ کی سپورٹ چاہیے تاکہ ہم شادی کے معاملے پر دوبارہ غور کر سکیں۔ ہم دیکھ سکیں کہ ہم زندگی سے اور ایک دوسرے سے کیا چاہتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’زندگی ایک سفر ہے اور پیار ایک عمل ہے۔ دنیا کے اس کھلے سچ کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے باہمی طور پر شادی کے سرٹیفیکیٹ کو حتمی شکل دینے کے عمل کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری پرائیویسی کو عزت دینے پر آپ کا شکریہ۔‘
’بے واچ‘ سٹار اور جان پیٹر کے تعلق کا آغاز 1980 کی دہائی میں ہوا تھا جو تین دہائیوں تک چلتا رہا۔
جان کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف پامیلا کو چاہا ہے (فوٹو: سکائی نیوز)ٹِم برٹن کی فلم ’بیٹ مین‘ اور باربرا سٹریسینڈ کی ’اے سٹار از بارن‘  کے پروڈیو سر جان پیٹر نے بتایا کہ ’خوبصورت لڑکیوں کی کمی نہیں ہے، وہ ہر طرف مل جاتی ہیں۔ میں کسی کا بھی انتخاب کر سکتا تھا، لیکن میں نے گذشتہ 30 برس صرف پامیلا ہی کو چاہا ہے۔‘
پامیلا اینڈرسن اس سے قبل موسیقار کڈ راک اور ٹامی لی کے علاؤہ دو مرتبہ پوکر کے کھلاڑی رِک سالمن کے ساتھ شادی کر چکی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.