بیجنگ:(02 فروری 2020)چین میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے،جہاں وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 304 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہوبئے صوبے میں مزید پینتالیس افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلےگئے ہیں، جس کے باعث چین میں ہلاکتوں کی تعداد تین سو چار تک جاپہنچی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق چین میں اب تک اس مہلک وائرس کے باعث مبتلا مریضوں کی تعداد تیرہ ہزار سات سو ہوگئی ہے، جن میں سے اٹھارہ سو کی حالت تشویشناک ہے۔
چین نے اس وبا سے نمٹنے کے لئے چودہ صوبوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
دوسری جانب امریکا،برطانیہ،اٹلی سمیت ستائیس ممالک میں مہلک وائرس کےسو سے زائد مریض سامنے آگئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.