Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 8 فروری، 2020

31 انگلیوں، انگوٹھوں والی بھارتی خاتون کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں درج

بھارتی خاتون کا نام 31 انگلیوں،انگوٹھے ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں درج کرلیا گیا ہے۔63 سالہ کماری نائیک پولیڈیکٹیلزم کے ساتھ پیدا ہوئی اور اس کی 6 سے 7 ہفتوں کے دوران حمل میں بہت ساری انگلیاں اور انگوٹھے بن گئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہزار میں سے کسی ایک بچے کے ساتھ ایسا ہوتا ہے لیکن اکثر ایسے کیس میں سرجری کرلی جاتی ہے۔کماری کا تعلق اڑیسہ ضلع کے گائوں کداپدا سے ہے اور اس کے 19 انگوٹھے اور 12 انگلیاں ہیں۔اس خاتون نے 2014 میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ دوندرا ستھار کا ریکارڈ توڑا ہے، اس شخص کے 14 انگوٹھے اور 14 انگلیاں تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.