شام کے شہر ادلب میں روسی فضائیہ کی کارروائی میں3 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روسی جیٹ طیاروں نے گذشتہ شام ادلب کے ترمانین اور حلب کے دارلعزہ نامی علاقوں پر بمباری کی۔
فضائی کارروائی میں 3 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی بھی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
حملوں کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ علاقے سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ دو روز قبل شام میں سرکاری فضائی حملوں میں اسپتالوں اور مہاجرین کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں 300 کے قریب شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.