Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

آزاد کشمیر :بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ، خواتین اور بچے سمیت4افراد زخمی

راولپنڈی:  آزاد کشمیر کے علاقے لیپا ویلی میں بھارتی افواج نے ایک بار پھر اشتعال انگیز فائرنگ کرکے خواتین اور بچے سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائرنگ کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی فورسز نے لیپا ویلی میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور شہری آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین اور بچے سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے۔
اسلام آباد:بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ سے4شہری زخمی ہو گئے۔ پاکستان نےسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کےسینئرسفارتکار کودفترخارجہ طلب کرکےشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے ، پاکستانی دفتر خارجہ نے ایل او سی پر فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ  کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔3 فروری کو دانا سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے 3 شہری شدید زخمی ہوئے تھے، چھترگام گاؤں کی 22 سالہ شمیم ، 10 سالہ فرحاز اور 17سالہ مونیزہ زخمی ہوئی تھیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز ایل او سی پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں،بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.