پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے سیزن 5 میں آج جمعہ 21 فروری کو 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
جمعہ 21 فروری کو کراچی اور پشاور کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی، جب کہ دوسرے میچ میں لاہور کا مقابلہ ملتان سے ہوگا۔
کراچی
نیشنل اسٹیڈیم کرام میں جمعہ 21 فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا مقابلہ دوپہر 3 بجے ہوگا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جب کہ پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی کریں گے۔
لاہور
پی ایس ایل فائیو کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، جب کہ ملتان سلطانز ٹیم کی کمان شان مسعود کو سونپی گئی ہے۔
واضح رہے پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں جمعرات 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی ہے۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 9 میچز کراچی،14 لاہور ،8 راول پنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
کراچی ٹریفک پلان
نیشنل اسٹیڈیم کراچی آنے والے شائقین کو پارکنگ کے لئے اصل شناختی کارڈ اور ٹکٹ دکھانا ہوگا۔ میچز دیکھنے کے خواہش مند شہریوں کے لئے پارکنگ پوائنٹس مختص ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوا تھا جبکہ دوسرے سیزن کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کرایا گیا، تیسرے اور چوتھے سیزن کے کچھ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے گئے، یہ پہلی بار ہے کہ پورا ایونٹ پاکستان کے میدانوں پر منعقد ہورہا ہے۔
جمعہ، 21 فروری، 2020
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.