Popunder ads

Breaking

جمعہ، 21 فروری، 2020

پی ایس ایل 5 : پشاور کا ٹاس جیت کر بالنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5) کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے  بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی او ر کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین  کھیلے گئے گذشتہ  پانچ میچز میں  سے پشاور زلمی کو مسلسل چار میچز میں فتح  حاصل ہوئی ہے۔
The Toss Result is Here! Powered by @TCLPak
Peshawar Zalmi has won the toss and decided to ball first.
COME ON ZALMI! 👊🟡#Zalmi #YellowStorm #HBLPSLV #TayyarHain pic.twitter.com/NQ2WaQXao0
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) February 21, 2020
کراچی کنگز کی ٹیم  میں چیڈوک والٹن، بابر اعظم ، شرجیل خان، افتخار احمد، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد رضوان،عماد وسیم (کپتان)، عمید آصف، محمد عامر،کرس جورڈن  اور ارشد اقبال شامل ہیں۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں ٹام بینٹن، لیام لیونگ اسٹون، کامران اکمل، حیدر علی، محمد محسن، شعیب ملک، ڈیرن سیمی (کپتان)، لیام  ڈوسن ، وہاب ریاض، حسن علی اور راحت علی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے  پی ایس ایل 5 کے افتتاحی  میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ نے دو بار کی چیمپئن اسلام آباد کو3 وکٹ سے شکست دی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.