Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

پی ایس ایل5کی تقریب میں پرفارمنس،ماہرہ اور مہوش کی تردید

اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید کردی ۔
تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 5 کے افتتاحی تقریب میں وہ پرفارم نہیں کرینگی ۔
مہوش نے حیات نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ سب کی محبتوں کا شکریہ لیکن بدقسمتی سے میں اس سال پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں نا کوئی گانا گاؤں گی اور نہ ہی نہیں پرفارم کروں گی۔
اس سے قبل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ مہوش حیات اور ماہرہ خان پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرینگی ۔
جبکہ دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ صرف تقریب میں شرکت کرینگی لیکن پرفارم نہیں کرینگی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 20فروری کو پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی ۔
ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے، اس سے قبل 4 مقابلوں کے بیشتر میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ہیں۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار میگا کرکٹ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں منعقد کئے جارہے ہیں، افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی میں ہوگی جبکہ اختتام 22 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.