Popunder ads

Breaking

منگل، 25 فروری، 2020

غزل اور صوفی لوک گلوکاری میں بے مثال نام عابدہ پروین 66 برس کی ہوگئیں

کراچی: (20 فروری 2020) غزل اور صوفی لوک گلوکاری میں بے مثال نام عابدہ پروین 66 برس کی ہوگئیں۔ پرستار اس بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ کی سال گرہ کا جشن آج منارہے ہیں ۔
لاڑکانہ میں جنم لینے والی اس گلوکارہ نے بچپن سے ہی موسیقی کے اسرار و رموز والد استاد غلام حیدر سے سیکھے اور پھر اس فن میں اس قدر مہارت حاصل کی چند ہی برسوں میں وہ ہر دل عزیز گلوکارہ بن گئیں۔ شاہ لطیف کا کلام ہو یا امیر خسرو کا یا پھر بلے شاہ کا، عابدہ پروین نے صوفیانہ اور لوک گلوکاری میں وہ مقام پایا جس کی حسرت ہر گلوکارہ کو ہوتی ہے۔
غزل ، ٹھمری ، خیال اور قوالی میں بھی عابدہ پروین نے اپنی الگ چھاپ چھوڑی ۔سال 1984میں دلوں کے تار چھیڑنے والی اس گلوکارہ کو حکومت نے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا ۔ جو البم آیا وہ ہاتھوں ہاتھ بک جاتا ۔ڈھلتی عمر کے باوجود عابدہ پروین کی گلوکاری میں کوئی جھول نہیں آیا ۔ جہاں جس ملک میں گنگنگاتی ہیں چاہنے والے اس غیر معمولی گلوکارہ کو سراہا بغیر نہیں رہتے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.