اسلام آباد(اے پی پی) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی کے 8 جاری منصوبوں سے 4 ہزار470 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، ان منصوبوں میں تقریباً9.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پیدا ہونے والے روزگار کے مواقعوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے 8 پراجیکٹس پر کام جاری ہے جن سے 4,470 میگاواٹ بجلی پیدا اور 9.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ گوادر میں 2021ء تک تین بڑے منصوبوں کے مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ان منصوبوں میں ایسٹ بے ایکسپریس وے‘ سی پیک سپورٹ یونٹ اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کو ترقی دینا شامل ہے۔
جمعہ، 7 فروری، 2020
سی پیک کے توانائی کے 8 منصوبوں سے 4470میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی: عاصم سلیم باجوہ `
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.