Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز

ویب ڈیسک — 
چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ تعداد عالمی سطح پر 2002 اور 2003 میں پھیلنے والی سانس کی بیماری ۔سارس۔ سے مرنے والوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ "سارس" سے 774 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے اور اتوار کے درمیان مرنے والے 89 افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق صوبہ ہوبی سے تھا۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں پچھلے چار دنوں کے مقابلے میں صورت حال کسی حد تک مستحکم نظر آئی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا جب کہ اعداد و شمار میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 37 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.