اسلام آباد: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے اور آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
رواں سال یہ دن ایسے موقع پر منایا جارہا ہے جب بھارت نے گزشتہ سال اگست میں تمام بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلا ف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ا س وقت سے مقبوضہ وادی کی پوری آبادی محاصرے میں ہے۔
پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ، منگلا، ہولاڑ اور آزاد پتن کے مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی۔
آزادجموں وکشمیرسمیت ملک بھرمیں ریلیاں، عوامی اجتماعات اورسیمینارمنعقدہوں گے تاکہ عالمی برادری کی توجہ بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورنہتے کشمیریوں کے خلاف مظالم کی طرف مبذول کرائی جاسکے۔
لاہورمیں بھی دن بھر مختلف تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا دن کا آغاز مساجد میں کشمیریوں کیلئے دعاؤں سے کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فیصل چوک مال روڈ پر یوم کشمیر کی ریلی سے خطاب کریں گے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سمن آباد میں کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔ جنرل اسپتال میں یوم کشمیر کے حوالے سےریلی نکالی جائے گی۔
لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام “بلڈ ان دی ویلی” کے عنوان سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ تصویری نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر قانون و چیئرمین کشمیر کمیٹی پنجاب راجہ بشارت کریں گے۔
کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے آج دن ساڑھے دس بجے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ رابطہ کارکوایک یادداشت پیش کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.