لاہور (سپورٹس رپورٹر‘ نمائندہ سپورٹس) بکیوں سے رابطے اور خفیہ سرگرمیوں کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔ لہٰذا پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کے کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔ فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہذا پی سی بی مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔ عبوری طور پر معطلی سے متعلق کسی بھی فیصلے کی ایک تحریری کاپی متعلقہ فریق، ایک آئی سی سی اور ایک قومی کرکٹ فیڈریشن کو بھجوائی جائے گی۔ آل راؤنڈر انور علی کو عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی میں ڈاکٹر سہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اور بازید خان شامل ہیں۔ کمیٹی کی سربراہی وسیم خان کررہے ہیں۔ بطور متبادل کرکٹر پی ایس ایل فائیو میں انور علی کا انتخاب سلور کیٹگری میں کیا گیا ہے۔
جمعہ، 21 فروری، 2020
بکیوں سے رابطہ خفیہ سرگرمیوں کا الزام: عمر اکمل معطل، پی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.