لاہور: کرکٹر عمراکمل کی معطلی کی وجوہات سامنے آ گئیں، انہوں نے بکی سے ملنے کا اعتراف کر لیا۔ انٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کو موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے پکڑا، پی سی بی کو اطلاع نہ دینے پر معطل کر دیا گیا۔کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملاقات اور آفر کا اقرار کر لیا، انٹی کرپشن ٹیم کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔ عمر اکمل نے ٹیم کو بتایا کہ میچ فکسنگ کی آفر ایک نجی محفل میں دی گئی۔ ٹیم نے عمر اکمل سے سوال کیا کہ آفر سے متعلق پی سی بی یا انٹی کرپشن یونٹ کو کیوں نہیں بتایا۔ عمر اکمل اس سوال پر ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔
قومی کرکٹر عمر اکمل کی پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں فکسنگ کی تیاری پکڑی گئی ۔ عمر اکمل نے فکسنگ کے لئے کروڑوں روپے کی ڈیل کی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ کے متنازع ترین بلے باز عمر اکمل ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔عمراکمل پی ایس ایل کے پہلے ہی میچ میں اسپاٹ فکسنگ کا ارادہ رکھتے تھے اور فیصل نامی شخص سے تمام ترمعاملات بھی طے کرچکے تھے ۔ جس پر انھیں معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق عمراکمل پی ایس ایل کے پہلے ہی میچ میں فیصل نامی شخص کو اسپاٹ فکسنگ کی یقین دہانی کرواچکے تھے ۔ کروڑوں روپے کی ڈیل کے تمام تر ثبوث پی سی بی نے حاصل کرلیئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے انٹی کرپشن حکام نے اس حوالے سے عمر اکمل سے پوچھ کچھ بھی کی اور تحقیقات مکمل ہونے تک انھیں انٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.