Popunder ads

Breaking

منگل، 18 فروری، 2020

خوبرو اداکارہ زارا نورعباس ایک دفعہ پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

ہدایت کار فہیم برنی کے مطابق یہ فلم مزاح سے بھرپور ہوگی جبکہ فلم کی کہانی محبت ، خاندانی رشتے ، دوستی اور تفریح کے گرد گھومتی ہے ، زارا عباس میں وہ تمام صلاحیتں موجود ہیں جس کی فلم کے کردار میں ہونی چاہیئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلمی شائقین کو مکمل مزاح سے بھرپور فلم پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ان دنوں زارا نور عباس مشہور ڈرامہ عہد وفا میں جلوہ گر ہیں جبکہ گزشتہ برس انہوں نے دو فلموں میں کام کیا تھا جس میں پرے ہٹ لو اور چھلاوہ شامل ہے ۔
یاد رہے کہ زارا نور عباس نے ہدایتکار فہیم برنی کے ڈرامے ڈھرکن سے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔
فلم کے حوالے زارا نور کا کہنا ہے کہ ’میں فہیم برنی کی صلاحیتوں سے باخوبی واقف ہوں میں جاتنتی ہوں کہ وہ فلم بنائے گے تو وہ ایک فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.