پاکستان کے گلوکار عاصم اظہر نے اچھے وقت کا انتظار شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں وہ اپنے ہاتھ میں 4 گھڑیاں پہنے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
Waqt wo bhi guzar gaya, waqt yay bhi guzar jayega, layhaza tension not
A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on Feb 24, 2020 at 6:28am PST
عاصم اظہر اُن گھڑیوں میں سے ایک گھڑ ی کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔
عاصم اظہر نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وقت وہ بھی گُزر گیا ہے، وقت یہ بھی گُزر ہی جائے گا اِس لیے ٹینشن نہیں لینی ہے۔
عاصم کی اِس پوسٹ پر اداکار مہوش حیات نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنا غصہ۔
عاصم اظہر کی اِس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ کمنٹس کرکے اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔
گلکوکار کی پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ ایک گھڑی مجھے دے دیں۔
منیبہ نامی صارف نے اپنی دوست کو کمنٹ میں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ عاصم سے ایک گھڑی دِلوا دو۔
ایک صارف نے لکھا کہ مجھے گھڑی کی ضرورت ہے۔
لیکن سوچنے والی بات یہ کہ آخر عاصم نے اتنی گھڑیاں کیوں پہنی؟
تاہم گلوکار نے ابھی یہ واضح نہیں کیا تاہم چونکہ ملک بھر میں پی ایس ایل کا ہنگامہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ عاصم اپنی ٹیم کی فتح کے انتظار میں گھڑی کی سوئی پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.