ویب ڈیسک : ٹیکنالوجی کمپنی کادعوی ہےکہ بہت جلد ہی غورسےدیکھنے سے موبائل فون چارج ہوجایا کریں گے۔ اب فون کو چارچ کرنے کے لیے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جارہی ہے جس کے لیے اسمارٹ فونز صارفین کو اب چارجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی غور سے دیکھنے سے موبائل فون چارج ہوجایا کریں گے۔
مائنڈپلے نامی کمپنی کے مطابق اس کی بنائی گئی ڈیوائس مائنڈ ہب کے ذریعے یو ایس بی سے مربوط ہونے والے آلات جن میں روشنیوں،ڈرونز ،موسیقی اور دیگر آلات شامل ہیں ان سب کواس ٹیکنالوجی کی مدد سے دماغی توجہ کے ذریعے کنڑول کیا جاسکتا ہے۔ مائنڈ ہب کو ہیڈ سیٹ سے مربوط کیا جاتا ہے جو اس سے جڑے آلات کی کارکردگی کو انسانی مزاج کے مطابق بنا دیتی ہے۔
کمپنی کا دعوی ہے کہ مائنڈہب ڈیوائس انسانی دماغ کے فوکس کا ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ایک مائنڈ ریڈنگ ڈیوائس ہے جس کے ذریعے جلد ہی اسمارٹ فون بھی چارج کیے جاسکیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.