ان کے دل کو مینڈک کی یہ حرکتیں بھا گئیں اور وہ اس کے لیے گڑیوں کا پرانا گھر لے آئیں جس پر انہوں نے خفیہ کیمروں کے ذریعے مینڈک کی ریکارڈنگ شروع کردی۔ اس دوران کئی مناظر ایسے بھی آئے جب وہ مینڈک بالکل انسانوں جیسی حرکتیں کرتا دکھائی دے رہا تھا۔
سواناہ نے ان تصویروں کو الگ کرکے پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگانا شروع کیا، اور اس کے بعد انہوں نے ’’یابوئی ٹوبی ٹوڈ‘‘ کے نام سے اس کا علیحدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا دیا۔
اس اکاؤنٹ پر جہاں مینڈک کی تصویریں پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دلچسپ اور مزاحیہ کیپشن بھی اس کے 80 ہزار سے زائد فالوورز کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔
مینڈک کو اس سے کچھ ملا ہو یا نہ ملا ہو، لیکن سواناہ سے مختلف اداروں نے رابطہ شروع کردیا ہے تاکہ وہ مینڈک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی مصنوعات کی تشہیر بھی کرسکیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.