آئی ایس پی آر کے تعاون سے پیش کیے جانے والے ڈرامے عہد وفا کی آخری قسط کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ ٹریلر میں پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا پاکستانی میجر(ہمایوں سعید) سے مکالمہ بھی دکھایا گیا ہے جب کہ ڈرامہ کے دل کو چھو لینے والے مناظر کو بھی ٹریلر کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ڈرامہ عہد وفا کے ہدایتکار سیفی حسن کا کہنا تھا کہ ابھی نندن پر مبنی سین پہلے سے ڈرامہ اسکرپٹ کا حصہ تھا ۔ اداکار ہمایوں سعید کی سرپرائز انٹری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کردار کے لیے ہمایوں کو بعد میں منتخب کیا گیا ۔ سیفی حسن ے مزید بتایا کہ ڈرامہ کی ایک قسط اور نشر کی جائے گی جبکہ ایک ہفتے کے وقفے کے بعد آخری دو قسطوں کو ٹی وی پہ نشر کرنے سے قبل سینما گھروں میں ایک ساتھ پیش کیا جائے گا ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد شامل ہیں۔
جمعہ، 28 فروری، 2020
ڈرامہ"عہدوفا"میں ہمایوں سعید اور ابھی نندن کی انٹری
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.