گلوکار عاصم اظہر نے امریکی ای ڈی ایم بینڈ ’کریویلا ‘کے ساتھ اپنا نیا گانا’پیراڈئز‘ جاری کر دیا۔
عاصم اظہر نے ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کریویلا کے ساتھ البم ’زیرو‘ کے لیے گایا گیا نیا گانا’پیراڈئز‘ جاری کردیا گیا ہے۔
البم 11گانوں پر مشتمل ہے جس میں سے 5 گانوں میں عاصم اظہر اپنی آوازکا جادو جگارہے ہیں۔
بینڈ نے دسمبر 2019 میں انسٹاگرام پر اپنے دوسرے البم کا اعلان کیا تھا ۔
کریویلا بینڈ نے بھی ٹوئٹر پر اپنا تازہ البم شیئر کیا، جس میں ایک ویڈیو بھی ہے جس میں تمام گانوں کے پیچھے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر امریکی بینڈ سے اشتراک کرنے والے پہلے پاکستانی گلوکار ہیں، اس سے قبل کسی پاکستانی گلوکار نے ایسا نہیں کیا۔
گزشتہ دنوں گلوکار عاصم اظہر نے پی ایس ایل کے آفیشل سونگ کیلئے ناپسندیدگی کا اظہار کرنے والے کرکٹ شائقین سے معافی مانگ لی۔
سوشل میڈیا پرہونے والی تنقید کے بعد عاصم اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بطورایک کریزی کرکٹ پرستار میں اس بات کو سمجھ سکتا ہوں کہ کرکٹ اور پی ایس ایل پاکستانیوں کیلئے کتنی اہمیت رکھتی ہے۔ میں ان پرستاروں سے معافی مانگتاہوں جن کی توقعات پرمیں پورا نہیں اترسکا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.